وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی خبریں ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگامی ملاقات ، کیا ہونے جارہا ہے؟ رات گئے بریکنگ نیوز آگئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی خبریں ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگامی ملاقات ، کیا ہونے جارہا ہے؟ رات گئے بریکنگ نیوز آگئی

وفاقی کابینہ میں ردو بدل کی خبریں ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگامی ملاقات ، کیا ہونے جارہا ہے؟ رات گئے بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔واضح رہے کہ آج اسد عمر

نے وزارت خزانہ سے استعفیٰ دے کر کابینہ میں ردو بدل کا اعلان کیا جس کے بعد سے میڈ یا پر مختلف وزراءکے استعفو ں اور بعض کے قلمدان کی تبدیلیوں کی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان سے بھی ناقص کارکردگی پر وزارت سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے اعلان کے بعد وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد6 وفاقی وزیروزراءکی وزارتیں تبدیل کئے جانے کا امکان ہے،غلام سرور خان، شہریار آفریدی اور اعجاز شاہ کی وزارت تبدیل کی جائیں گے ،صاحبزادہ محبوب سلطان ،علی امین گنڈاپور اور فیصل واوڈا کی وزارت بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق متعددوزرا ءنے اپنی وزارت بچانے اورکابینہ میں رہنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب کو عارضی طور پر وزیرخزانہ کا چارج دیدیا گیا۔وزیر توانائی عمر ایوب خزانہ کے معاملات بھی دیکھیں گے ۔اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو عمر ایوب کو وزیراعظم ہاﺅس میں طلب کیا تھا،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب کو عارضی طور پر وزیرخزانہ کا چارج دیدیا گیا۔وزیر توانائی عمر ایوب خزانہ کے معاملات دیکھیں گے ۔


Top