بریکنگ نیوز : اسد عمر کے بعد فواد چوہدی بھی فارغ ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ سنادیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز : اسد عمر کے بعد فواد چوہدی بھی فارغ ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ سنادیا

بریکنگ نیوز : اسد عمر کے بعد فواد چوہدی بھی فارغ ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ اور وزیرِ پٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اب مزید وزراء سے بھی ان کے قلمدان واپس لیے جارہے ہیں اور وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان

نے وزیرِ پارلیمانی امور برگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کامرس، ریونیو اور آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارتوں سمیت 8 سے 9 وزارتوں میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریونیو منسٹری کے ساتھ کامرس اینڈ منسٹری کے وزیر محمدرزاق داؤد ، خالد مقبولصدیقی اور پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان کے قلمدان بھی بدلے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فردوس عاشق اعوان کو مشیرِ اطلاعات بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت میں آنے کے 8 ماہ بعد ہی وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں اور 8 سے 9 وزارتوں میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے حکومتی ذرائع نے وزارتوں مین تبدیلیوں کے ھوالے سے خبروں کی تردید کی تھی تاہم جمعرات کے روز اسد عمر کا استعفیُ آنے کے بعد ان کئی وزارتوں میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزارتوں کا اعلان جمعہ کے روز کیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ لے لیا ہے ،نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر پیٹرولیم کا استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنا پر لیا گیا ہے ۔وزیراعظم نے تمام وزارتوں سے کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی جس پر وزارت پیٹرولیم نے کارکردگی رپورٹ پر وزیراعظم نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم سے استعفیٰ لے لیا ۔ذرائع کے مطابق کل 9وزراءسے ناقص کارکردگی پر استعفیٰ لیے جانے کا امکان ہے ،غلام سرور دوسرے وفاقی وزیر ہیں جن سے استعفیٰ لیا گیا ہے ،انہیں کوئی دوسری وزارت دیئے جانے کا بھی امکان ہے ۔ واضح رہے کہ کابینہ میں ردو بدل کا یہ سلسلہ آج اس وقت شروع ہوا جب اسد عمر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیتے ہوئے بتا یا کہ مزید وزارتوں میں بھی ردو بدل کا امکان ہے جس کا باقاعدہ اعلان عمران خان خود کریں گے ۔


Top