آج کا سب سے بڑا بریک تھرو: وزیراعظم جلال میں آگئے ۔۔۔ اسد عمر ، فواد چوہدری کے بعد ایک اور دبنگ وفاقی وزیر فارغ – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > آج کا سب سے بڑا بریک تھرو: وزیراعظم جلال میں آگئے ۔۔۔ اسد عمر ، فواد چوہدری کے بعد ایک اور دبنگ وفاقی وزیر فارغ

آج کا سب سے بڑا بریک تھرو: وزیراعظم جلال میں آگئے ۔۔۔ اسد عمر ، فواد چوہدری کے بعد ایک اور دبنگ وفاقی وزیر فارغ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کو بھی وزارت سے فارغ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسد عمر کے بعد وزیر صحت عامر کیانی سے استعفیٰ لے لیا ہے۔ ان کی جگہ وزارت صحت کا

نیا وزیر متعین کیا جائے گا ۔ یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ عامر کیانی کا قلمدان تبدیل نہیں ہوگا بلکہ انہیں کابینہ سے ہی آﺅٹ کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے بھی استعفیٰ لے لیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے بھی استعفیٰ لے لیا گیا ہے ، ان سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنا پر لیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیرِ خزانہ اور وزیرِ پٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اب مزید وزراء سے بھی ان کے قلمدان واپس لیے جارہے ہیں اور وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ پارلیمانی امور برگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کامرس، ریونیو اور آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارتوں سمیت 8 سے 9 وزارتوں میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریونیو منسٹری کے ساتھ کامرس اینڈ منسٹری کے وزیر محمدرزاق داؤد ، خالد مقبولصدیقی اور پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان کے قلمدان بھی بدلے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فردوس عاشق اعوان کو مشیرِ اطلاعات بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے حکومت میں آنے کے 8 ماہ بعد ہی وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کر دی گئی ہیں اور 8 سے 9 وزارتوں میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ اس سے پہلے حکومتی ذرائع نے وزارتوں مین تبدیلیوں کے ھوالے سے خبروں کی تردید کی تھی تاہم جمعرات کے روز اسد عمر کا استعفیُ آنے کے بعد ان کئی وزارتوں میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزارتوں کا اعلان جمعہ کے روز کیا جائے گا


Top