لاہور : کوٹھی میں ملازم ماموں کے ہاتھوں 11 سالہ سگی بھانجی کا قتل ۔۔۔۔دل چیر دینے والے انکشافات – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > لاہور : کوٹھی میں ملازم ماموں کے ہاتھوں 11 سالہ سگی بھانجی کا قتل ۔۔۔۔دل چیر دینے والے انکشافات

لاہور : کوٹھی میں ملازم ماموں کے ہاتھوں 11 سالہ سگی بھانجی کا قتل ۔۔۔۔دل چیر دینے والے انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک)فیصل ٹاون کے علاقہ میں 11سالہ بچی کو اس کے ماموں نے قتل کرکے نعش سوئمنگ پول میں پھینک دی۔ پولیس نے بچی کے ماموں سمیت 3افراد کو حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاون کی رہائشی حنا گھریلو ملازمہ تھی،جس نے چند روز قبل فیصل ٹاؤن کے علاقہ 27

کے بلاک میں ابراہیم نامی شخص کے گھر میں ملازمت شروع کی تھی،بچی کا ماموںسلمان پہلے سے ہی اس گھر میں ملازمت کرتا تھا۔گزشتہ روز ابراہیم اپنے دیگر اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھانے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس دوران گھر میں موجود بچی کے ماموں نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی کہ حنا سوئمنگ پول میں گر گئی ہے،جس پر اسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت تصدیق کردی۔بچی کی ہلاکت پر ایس ایچ او فیصل ٹاون انسپکٹر شیخ حماد اختر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور نعش قبضہ میں لیکر مردہ خانے جمع کروادی،فرانزک اور پولیس ٹیموں نے گھر سے شواہد بھی قبضہ میں لیے اور گھر میں موجود بچی کے ماموں سلمان سمیت تین افراد زاہد اور لطیف کو حراست میں لے لیا۔دوران تفتیش بچی کے ماموں سلمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد واقعہ کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی کے بلاک میں ابراہیم نامی شخص کے گھر میں ملازمت شروع کی تھی،بچی کا ماموںسلمان پہلے سے ہی اس گھر میں ملازمت کرتا تھا۔گزشتہ روز ابراہیم اپنے دیگر اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھانے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اس دوران گھر میں موجود بچی کے ماموں نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی کہ حنا سوئمنگ پول میں گر گئی ہے،جس پر اسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت تصدیق کردی۔بچی کی ہلاکت پر ایس ایچ او فیصل ٹاون انسپکٹر شیخ حماد اختر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور نعش قبضہ میں لیکر مردہ خانے جمع کروادی،فرانزک اور پولیس ٹیموں نے گھر سے شواہد بھی قبضہ میں لیے اور گھر میں موجود بچی کے ماموں سلمان سمیت تین افراد زاہد اور لطیف کو حراست میں لے لیا۔دوران تفتیش بچی کے ماموں سلمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد واقعہ کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔.


Top