’’ چیئرمین نیب کے ساتھ ملاقات ۔۔۔‘‘ جاوید چوہدری کو کالم لکھنا مہنگا پڑ گیا ، نیب کی جانب سے بڑا قدم اُٹھا لیا گیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > ’’ چیئرمین نیب کے ساتھ ملاقات ۔۔۔‘‘ جاوید چوہدری کو کالم لکھنا مہنگا پڑ گیا ، نیب کی جانب سے بڑا قدم اُٹھا لیا گیا

’’ چیئرمین نیب کے ساتھ ملاقات ۔۔۔‘‘ جاوید چوہدری کو کالم لکھنا مہنگا پڑ گیا ، نیب کی جانب سے بڑا قدم اُٹھا لیا گیا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جاوید چوہدری نے حقائق کو درست انداز میں پیش نہیں کیا ، کالم نگار کی جانب سے مختلف افراد کے حوالے سے مقدمات بنے ہیں ان پر جو نتائج اخذ کیے ہیں وہ بھی درست نہیں، کالم نگار کے ساتھ صرف اس حد تک

گفتگو کی گئی کہ نیب ریفرنسز کو تیار کر کے معزز عدالت کے سامنے پیش کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینئر صحافی جاوید چوہدری کی جانب سے روزنامہ ایکسپریس میں ایک کالم لکھا گیا جس میں انہوں نے چیئرمین نیب کے حوالے سے ملاقات کا احوال لکھا ۔ اس کالم پر رد عمل دیتے ہوئے قومی احتساب بیورو نے واضح کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے 16 مئی 2019 کو روزنامہ ایکسپریس میں لکھے گئے کالم ” چیئرمین نیب کے ساتھ ملاقات ” کی تردید کی ہے ، جاوید چوہدری نے حقائق کو درست انداز میں پیش نہیں کیا ، کالم نگار کی جانب سے مختلف افراد کے حوالے سے مقدمات بنے ہیں ان پر جو نتائج اخذ کیے ہیں وہ بھی درست نہیں، کالم نگار کے ساتھ صرف اس حد تک گفتگو کی گئی کہ نیب ریفرنسز کو تیار کر کے معزز عدالت کے سامنے پیش کرے گا، نیب کی جانب سے ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھا جاتا ہے ، ادارہ آئین اور قانون کے تحت اہنے فرائض کو انجام دے رہا ہے اور ہمیشہ دیتا رہہے گا ۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے نہ صر فاقدامات کیے ہیں بلکہ حکومت کی جانب سے چیئر مین نیب کو سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہے ، یہ امر بھی قابلِ غور ہے کہ نیب کی جانب سے مذکورہ ریکارڈ کی گمشدگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ریکارڈ کو نیب سے باہر لیجانے پر مکمل پابندی عائد ہے اور یہ نا ممکنات میں شمار پوتا ہے ، یہ درست ہے کہ چند گمشدہ فائلیں جن کے تعلق کئی سال پہلے کے کیسز سے ہے ، ان مقدمات سے متعلق تھیں ، جو فیصلے صادر ہوئے بھی کئی سال گزر چکے ہیں اور وہ قانون کی کتابوں میں رپورٹ شدہ ہیں ، انکا نیب کے کاغذات سے کوئی تعلق نہیں ہے ، نیب کی ہر کارروائی بلا امتیاز اور قانون کے مطابق ہے ، ان کارروائیوں کا سیاست یا کسی بھی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، نیب نے میڈیا سے کہا وہ نیب کے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے ، مثبت تنقید چاہے حکومت کی جانب سے ہو یا اپوزیشن کی جانب سے ، ہمیشہ اس تنقید کا خیر مقدم کیا گیا ہے کیونکہ ملک سے بد عنوانی اک خاتمہ نہ صر ف اولین ترجیح ہے بلکہ ایک قومی فریضہ بھی ہے ۔


Top