’’ شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کے لیے ہی جاتا ہے ۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان فواد چوہدری کو کونسے ’میم ‘ بھیجتے ہیں؟ وفاقی وزیر نے لائیو پروگرام میں دلچسپ انکشاف کر دیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > ’’ شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کے لیے ہی جاتا ہے ۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان فواد چوہدری کو کونسے ’میم ‘ بھیجتے ہیں؟ وفاقی وزیر نے لائیو پروگرام میں دلچسپ انکشاف کر دیا

’’ شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کے لیے ہی جاتا ہے ۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان فواد چوہدری کو کونسے ’میم ‘ بھیجتے ہیں؟ وفاقی وزیر نے لائیو پروگرام میں دلچسپ انکشاف کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر بننے والے میمز تو آپ نے بھی دیکھے ہوں گے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے انہیں جو میم بھجوائی ہے اس کے بارے میں جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی۔سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جب سے وزارت

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے ان پر میم بنائے جارہے ہیں۔ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ وہ ان میمز سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور صبح اٹھ کر سب سے پہلا کام یہی کرتے ہیں کہ خود پر بننے والی نئی میمز دیکھتے ہیں۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف خود پر بنے میمز سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ اپنے دوستوں کو یہ میمز بھیجتے بھی رہتے ہیں جبکہ ان کے دوست بھی انہیں یہ میمز بھیجتے رہتے ہیں۔فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایک میم بھیجا ہے۔ فواد چوہدری نے وزیر اعظم کی جانب سے بھیجا جانے والا میم پڑھ کر سنایا’ شادی بچوں کا کھیل نہیں ہے لیکن کھیلا بچوں کیلئے جاتا ہے، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘۔


Top