کرکٹ ٹیم کا اگلا کوچ مصباح الحق یا یونس خان؟؟؟ کھیل کے میدان سے بڑی بریکنگ نیوز – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > کرکٹ ٹیم کا اگلا کوچ مصباح الحق یا یونس خان؟؟؟ کھیل کے میدان سے بڑی بریکنگ نیوز

کرکٹ ٹیم کا اگلا کوچ مصباح الحق یا یونس خان؟؟؟ کھیل کے میدان سے بڑی بریکنگ نیوز

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک اور نام سامنے آگیا. توقع کی جارہی ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق یہ اہم ذمے داری اٹھا سکتے ہیں.لیجنڈ بیٹسمین یونس خان کی جانب سے ذمے داری اٹھانے سے معذرت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح‌ الحق کو یہ

عہدہ سونپے کا خواہش مند ہے.پی سی بی ذرائع کے مطابق ایک اعلیٰ عہدے دار نے اس ضمن میں مصباح الحق سے رابطہ کیا۔ ابتدائی طور پر مصباح الحق کو انڈر 19 ٹیم کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے.خیال رہے کہ مصباح الحق کا شمار پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں‌ میں‌ہوتا ہے، ان کی قیادت میں‌ پاکستان نے ریکارڈ تعداد میں ٹیسٹ میچز جیتے.یاد رہے کہ پہلے اس ضمن میں یونس خان سے رابطہ کیا گیا، مگر وہ اپنی شرائط پر کام کرنا چاہتے تھے.دوسری جانب مصباح الحق کی جانب سے ابھی مثبت جواب نہیں‌ دیا گیا، وہ کرکٹ کمیٹی میں اہمیت نہ دیے جانے کی وجہ سے ناراض ہیں.واضح رہے کہ چند روز قبل وسیم اکرم بھی اس کمیٹی کی اہمیت اور فعالیت پر سوال اٹھا چکے ہیں. یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبر ائی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکڑ وسیم خان خواہش رکھتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے واحد بیٹسمین یونس خان کو انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سونپ دی جائیں۔اس حوالے سے سابق کپتان اور بورڈ کے بڑوں کے درمیان ایک سے زیادہ بار بیٹھک ہو چکی ہے البتہ اس حوالے سے دونوں ہی جانب سے گہری خاموشی ہے۔ جبکہ میڈیا میں یونس خان کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے پی سی بی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے اور اب یہ خبر آئی ہے کہ پی سی بی نے مصباح سے رابطہ کیا ہے۔


Top