اماراتی ولی عہد کا پاکستان کے لیے خصوصی تحفہ ۔۔۔ شہزادہ محمد بن زید النہیان نے اچانک ایسا حکم جاری کر دیا کہ پاکستانی قوم خوشی سے نہال ہوگئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > اماراتی ولی عہد کا پاکستان کے لیے خصوصی تحفہ ۔۔۔ شہزادہ محمد بن زید النہیان نے اچانک ایسا حکم جاری کر دیا کہ پاکستانی قوم خوشی سے نہال ہوگئی

اماراتی ولی عہد کا پاکستان کے لیے خصوصی تحفہ ۔۔۔ شہزادہ محمد بن زید النہیان نے اچانک ایسا حکم جاری کر دیا کہ پاکستانی قوم خوشی سے نہال ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کیلئے خصوصی تحفہ، اماراتی ولی عہد نے سینکڑوں پاکستانی قیدیوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سینکڑوں پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں قید 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے اماراتی ولی عہد

شہزادہ محمد بن زید کی جانب سے خصوصی حکم جاری کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں 572 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے اماراتی ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 572 پاکستانی قیدی رہا کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں۔متحدہ عرب امارات حکومت کا یہ اقدام دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی سعودی عرب میں قید ہزاروں پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر اس بات کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کے اہلِخانہ کے لیے خوشخبری دی ہے کہ بہت جلدسعودی عرب میں قید 2107قیدی رہا ہو جائیں گے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ جدہ مین سعودی دفترِ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پاکستانی دفترِ خارجہ بھی سعادی حکام سے رابطے مین ہے۔راجہ علی اعجاز نے بتایا کہ وزارتِ خارجہ میں ملاقاتیں جاری ہیں جس کے بعد امید ہے کہ بعت جلد 2107قیدی رہا ہو کر وطن واپس آجائیں گے۔ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی پیسہ کمانے کے لیے جاتے ہیں لیکن چھوٹے موٹے جرائم میں ملوث ہونے پر انہیں جیل جانا پڑتا ہے اور سعودی عرب میں قانون بہت سخت ہونے کی وجہ سے چھوٹے موٹے جرائم پر بھی کڑی سزائیں دی جاتی ہیں۔پاکستان سے جانے والے افراد بھی ان جیلوں میں موجود ہیں اور ملک کے مختلف شہروں کی مختلف جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں رمضان کے آغاز پر سعودی عرب نے کئی درجن پاکستانی قیدی رہا کیے تھے جو کہ پاکستان پہنچ چکے ہیں تاہم ابھی بھی سینکڑوں پاکستانی قیدی سعوی عرب کی جیلوں میں موجود ہین جن کے بارے میں اب سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے بتایا ہے کہ امید ہے کہ جلد وہ پاکستانی بھی جلد واپس وطن آ جائیں گے۔ سعادی عرب میں موجود پاکستانی قیدیوں کے اہلِ خانہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے رشتہ دار ان کے ساتھ عید منائیں۔


Top