ٹھنڈا ٹھنڈارمضان: لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارشیں ۔۔۔ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > ٹھنڈا ٹھنڈارمضان: لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارشیں ۔۔۔ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

ٹھنڈا ٹھنڈارمضان: لاہورسمیت مختلف شہروں میں بارشیں ۔۔۔ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) لاہور، قصور، جھنگ، شورکوٹ، پیر محل سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔پیر محل، جھنگ، شور کوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی

جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، اسلام آباد، پشاوراور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش برسنے کی امید ہے۔مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے، بارش اور ہواؤں سے دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 4 سے 6 ڈگری کمی ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ لاہور سمیت ملک بھرمیں گرد آلو داور گھن گھورگھٹائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش، سنسناتی ہواﺅں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارشوں کی خبر سنا دی۔کشمیر پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ ڈی آئی جی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ڈوژنوں میں آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2روز تک وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حالیہ بارشوں سے کسانوںپہلے ہی پریشان، مزید بارشوں سے کھلیانوں میں تیار فصل کو مزید نفصان کا خدشہ ہے۔


Top