انتظار کی گھڑیاں ختم : دبنگ ہیرو سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی شادی کہاں اور کب ہوگی؟ شوبز کی دنیا سے حتمی خبر آگئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > شوبز > انتظار کی گھڑیاں ختم : دبنگ ہیرو سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی شادی کہاں اور کب ہوگی؟ شوبز کی دنیا سے حتمی خبر آگئی

انتظار کی گھڑیاں ختم : دبنگ ہیرو سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی شادی کہاں اور کب ہوگی؟ شوبز کی دنیا سے حتمی خبر آگئی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف 2019ء میں ’بھارت‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ہندوستانی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان کا سنگیتا بجلانی اور ایشوریہ رائے سمیت کئی ہیروئنوں کے ساتھ معاشقہ رہا۔ دنیا بھر میں موجود ان کے فینز

کی ایک ہی خواہش ہے کہ کاش وہ دن آ جائے جب ان کے ہردلعزیز ہیرو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں۔سلمان خان کے مداح ان کی کترینہ کیف کے ساتھ جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں بلکہ ان کی خواہش بھی رہی ہے کہ دونوں کی شادی ہو جائے۔ سلمان خان نے اس مرتبہ اس خواہش کو پورا کرنے کی ٹھان لی ہے، مگر وہ یہ شادی حقیقت میں نہیں بلکہ نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ میں کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ان دنوں اداکار ایک گیت کے لیے شادی کی شوٹنگ کر رہے ہیں جو شادی کے سین پر مبنی ہے۔واضح رہے کہ ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ہمراہ کترینہ کیف، کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی، دیشا پٹانی، تبو اور سنیل گروور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ یہ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔یہ بھی پڑھیں: غیبی مدد آن پہنچی۔۔۔۔ نواز شریف کو ڈیل دلوانے میں معصوم سے دکھائی دینے والے صدر مملکت عارف علوی کیا کردار ادا کر نے والے ہیں؟ ایک خبر نے تحریک انصاف سمیت پورے ملک کو سرپرائز دے دیا


Top