آپ متنازعہ اشتہارات میں کام کیوں کرتی ہو؟‘‘ اس سوال پر اداکارہ متھیرا نے ایسا جواب دے دیا کہ خواتین ہکا بکا رہ گئیں، مرد وں کے کان بھی لال ہوگئے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > شوبز > آپ متنازعہ اشتہارات میں کام کیوں کرتی ہو؟‘‘ اس سوال پر اداکارہ متھیرا نے ایسا جواب دے دیا کہ خواتین ہکا بکا رہ گئیں، مرد وں کے کان بھی لال ہوگئے

آپ متنازعہ اشتہارات میں کام کیوں کرتی ہو؟‘‘ اس سوال پر اداکارہ متھیرا نے ایسا جواب دے دیا کہ خواتین ہکا بکا رہ گئیں، مرد وں کے کان بھی لال ہوگئے

لاہور (ویب ڈیسک )بولڈ پاکستانی اداکارہ متھیرااکثر و بیشتر تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہے اور کنڈوم بنانے والی کمپنی کے اشتہار میں ماڈلنگ کرنے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا یا جانے لگا لیکن دوسری جانب اداکارہ تمام تر تنقید کو پس پشت ڈال کر اپنے کام پر

بھر پور توجہ دینے کے لیے پر عزم ہیں ۔حال ہی میں ایک انٹر ویو میں انہوں نے کنڈوم بنانے والی کمپنی کے اشتہار میں کام کرنے کے حوالے سے بھی لب کشائی کی ۔تفصیل کے مطابق انٹرویو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کنڈوم کے بارے میں پاکستان میں تو لوگ بات کرنے سے کتراتے ہیں اور آپ اس کے اشتہار میں تواتر سے کام کر رہی ہیں اس بارے میں کیا خیال ہے؟اس پر جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ کنڈوم کے بارے میں بات کرنا کیوں معیوب ہے جب کہ یہ اس وقت عورتوں کے لیے یہ ضروری چیز ہے کیوں کہ بچوں کی پیدائش سے سب سے زیادہ متاثر عورتیں ہی ہوتی ہیں اور اب بچوں کی تربیت کے لیے سب سے زیادہ ضروری ایک ماں کا صحت مند ہونا ہے اس کے لیے وقفہ بہت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنسی تعلیم اس وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ہمیں اپنے بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے بارے میں لازمی بتانا چاہیے اور اس کے بارے میں کسی بھی قسم کی شرم نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے خود کو ملنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نظریہ یہی ہے کہ وہ اپنے کام پر دھیان دیتی ہیں اور اس حوالے سے کسی دوسرے کے معاملے میں نہ تو ٹانگ آڑاتی ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے کے معاملات کے حوالے سے کسی بھی قسم کا واسطہ رکھتی ہیں۔ متھیرا کا کیا کہنا تھا؟ ویڈیو دیکھیں .


Top