پورے پاکستان کی خواتین اور لڑکیوں کے کام کی خبر : اداکارہ پرینتی چوپڑا نے چند دنوں میں اپنا وزن کیسے کم کر لیا ؟ راز کی بات خود بتا دی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > شوبز > پورے پاکستان کی خواتین اور لڑکیوں کے کام کی خبر : اداکارہ پرینتی چوپڑا نے چند دنوں میں اپنا وزن کیسے کم کر لیا ؟ راز کی بات خود بتا دی

پورے پاکستان کی خواتین اور لڑکیوں کے کام کی خبر : اداکارہ پرینتی چوپڑا نے چند دنوں میں اپنا وزن کیسے کم کر لیا ؟ راز کی بات خود بتا دی

لاہور(ویب ڈیسک) اکثر اداکارائوں اور ماڈلز کو دیکھا گیا ہے جو فلم یا ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے قبل موٹی یا نہایت دبلی پتلی ہوتی ہیں لیکن انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی وہ جسمانی طور پر بہت تیزی سے خود کو بدل لیتی ہیں۔ ان میں اداکارہ ایمن، مینال، گلوکار عدنان سمیع، عالیہ

بھٹ، سارہ علی خان، زرین خان، سوناکشی سنہا وغیرہ شامل ہیں۔ ان ہی اداکارائوں میں ایک نام بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ’پرینیتی چوپڑا‘ کا بھی ہے جنہوں نے اپنا وزن 90کلو سے کم کرکے 58 کلو تک پہنچادیا۔ میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق 2009 میں پرینیتی کا وزن 90 کلو تھا اور ایسا لگتا تھا کہ وہ کبھی اپنے موٹاپے سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پائیں گی، اسی لیے انہیں سب کی باتیں بھی سننا پڑتی تھیں لیکن انہوں نے سب کو غلط ثابت کیا اور صرف 4 ماہ میں 30 کلو کے قریب وزن کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ ایک انٹرویو میں پرینیتی نے بتایا کہ اُن کا وزن ہمیشہ سے ہی زیادہ تھا لیکن اداکاری سے منسلک ہونے کے بعد اُن کے پاس بالکل وقت نہیں ہوتا تھا کہ وہ ورزش کرسکیں لیکن پھر انہیں احساس ہوا کہ اداکاری کے ساتھ شخصیت بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس کے بعد سے انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیں اور اُس میں کسی حد تک کامیاب بھی ہوگئیں۔ پرینیتی نے بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے خود کو جسمانی طور پر وزن کم کرنے کے لیے تیار کیا اور پھر انہوں نے 2 ہفتےصرف ہلکی غذائیں استعمال کیں اور بعدمیں اپنے غذائی انتخاب کو مزید سخت کیا۔ وہ روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس گرم پانی میںلیموں کا عرق ملا کر پیتیں اور ناشتے میں 2 اُبلے ہوئے انڈے،براؤن بریڈ اور ملائی سے پاک ایک کپ دودھ لیتی تھیں۔ان کے دوپہر کا کھانا براؤن چاول، روٹی دال یا سبزیوں پر مشتمل ہوتا اور شام میں دہی یا سبز چائے کے علاوہ وہ کچھ نہیں لیتی تھیں۔ رات کے کھانے میں وہ سبزیاں، دودھ، کم چربی والی غذائیں اور کبھی کبھار چاکلیٹ شیک کا استعمال کرتی رہیں۔ اس آسان غذائی پلان نے ان کے جسمانی وزن میں کمی کا عمل تیز کردیا جبکہ انہیں جم جانا پسند نہیں تھا تو وہ ٹریڈ مل پر دوڑنے، گھڑ سواری، تیراکی اور ایک مقامی مارشل آرٹ کی مشقیں کرنے لگیں۔ انہوں نے ڈانس کلاسوں میں بھی جانا شروع کردیا اُس سے بھی وزن کم کرنے میں انہیں مدد ملی جبکہ ذہنی طور پر خود کو مضبوط کرنے کے لیے مراقبے کا سہارا لیا ہے۔


Top