راکھی ساونت کا اداکار رنویر سنگھ پر سب سے بڑا احسان کیا ہے ؟ یہ انکشاف آپ کو حیران کر ڈالے گا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > شوبز > راکھی ساونت کا اداکار رنویر سنگھ پر سب سے بڑا احسان کیا ہے ؟ یہ انکشاف آپ کو حیران کر ڈالے گا

راکھی ساونت کا اداکار رنویر سنگھ پر سب سے بڑا احسان کیا ہے ؟ یہ انکشاف آپ کو حیران کر ڈالے گا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ میں اگر کس سے دوستی نا رکھو تو وہ آپ کا جانی دشمن بھی بن سکتا ہے۔ بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ نے انڈسٹری کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کو اپنی دوسری ماں قرار دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق رنویر سنگھ نے نئی آنے والی فلم’’گلی بوائے‘‘ کی تشہیر کے لئے نجی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جہاں

شو کی میزبان کومل نہتا نے اداکار سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہان تھا کہ اب تک میں نے جتنے بھی اداکاراؤں کے انٹرویو کئے ہیں اُن میں سب سے بد ترین اداکارہ راکھی ساونت کو پایا ہے۔میزبان کی جانب سے راکھی کو بدترین اداکار قرار دیئے جانے پر رنویر سنگھ خاموش نہ رہے اور جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راکھی بدترین اداکارہ نہیں بلکہ وہ راک اسٹار ہیں اور میں اُن سے بہت محبت کرتا ہوں۔رنویر سنگھ نے راکھی کے مزاج سے متعلق کہا کہ وہ بہت پروہ کرنے والی اور مجھ سے ممتا بھری محبت کرتی ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھے بچوں کی طرح سمجھتی تھیں۔آج بھی یاد ہے وہ مجھ پر ہر وقت پیسا خرچ کیا کرتی تھیں۔حتیٰ کہ وہ میرے لئے چاکلیٹ خریدنے کے لئے پیسے کمایا کرتی تھیں۔ میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ میں نے کبھی بھی انہیں بڑی بہن کہہ کر مخاطب نہیں کیا بلکہ وہ میری دوسری ماں ہیں۔یاد رہے کہ ’’گلی بوائے‘‘ کی ہدایات معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی ہے جس میں رنویر سنگھ کے ہمراہ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ جب کہ فلم رواں ماں 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


Top