کیا مقبوضہ کشمیر بھارت کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے؟ – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > اسپیشل ستوریز > کیا مقبوضہ کشمیر بھارت کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے؟

کیا مقبوضہ کشمیر بھارت کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں اس وقت میں کشمیر میں سات لاکھ سے زائد بھارتی فوج تعینات ہے۔ یعنی پوری پاکستانی فوج کے برابر تعداد صرف کشمیر میں تعینات ہے۔ کیا وجہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں فوج رکھنے کے بعد بھی کشمیر بھارت کے لیے درد سر بنا ہوا ہے ؟

اس کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ کشمیر کو غیر منطقی طریقے سے بھارت میں شامل کیا گیا تھا اور جو لوگ دو قومی نظریے کا مذاق اڑاتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی بے چینی ان دو ٹکے کے لبرلز کے منہ پر تماچہ ہے کیونکہ کشمیر کی شکل میں “دو قومی نظریہ” آج بھی زندہ ہے جنہوں نے ستر سال گزرنے کے بعد بھی بھارت کے تسلط اور الحاق کو تسلیم نہیں کیا۔ہماری شیر دل فوج جب روس توڑنے اور سرد جنگ سے فارغ ہوی ہوئی تو انہوں نے کشمیر میں حریت پسندوں کو سپورٹ کیا اور ان کشمیری حریت پسندوں نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا جس کی وجہ سے بھارت کو ہر سال اپنے فوجی بجٹ میں بے پناہ اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ 2000 کے اوائل میں نائن الیون واقعہ کے بعد پاکستان افغانستان جنگ میں الجھ گیا جس کی وجہ سے تحریکِ آزادی سرد پڑ گئی لیکن پچھلے چند سالوں سے یہ تحریک پھر سے زندہ ہو گئی ہے اور اب کی بار یہ تحریکِ آزادی پہلے سے زیادہ زور پکڑ گئی ہے برہان وانی کی شہادت نے وہاں کے نوجوانوں کو آزادی کا ایک نیا خواب دکھایا ہے اور آپ یقین کیجیے کہ جلد یا بدیر اب کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ ابھی تو پاکستان افغانستان میں الجھا ہوا ہے، ایک دفعہ افغانستان میں امن قائم ہو جائے تو اس دفعہ کشمیر کو بھارت کے جبر سے آزاد کر کے ہی دم لیں گے۔پلوامہ میں جو فالز فلیگ اٹیک کا ڈرامہ کیا گیا، اس کا مقصد بھی پاکستان پر یہ دباؤ بڑھانا تھا کہ وہ کشمیر کی سپورٹ سے باز آ جائے اور مودی سرکار پھر سے نفرت کو بیچ کر الیکشن جیت سکے۔ لیکن آزاد دنیا کے آزاد ذرائع کہتے ہیں کہ پلوامہ حملوں کے پیچھے پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ نہ ہی ایسے کوئی شواہد ہیں اور نہ ہی بھارت کے پاس کوئی ناقابل تردید ثبوت سوائے اس کے کہ ایک جعلی ویڈیو کے ذریعے کچھ نامعلوم لوگوں نے خود کو جیش محمد کے طور پر پیش کیا اور واقعہ کی ذمہ داری لی۔مودی ایسے ڈراموں سے الیکشن تو جیت جائے گا مگر وہ کشمیر ہار چکا ہے۔ جو آگ حریت پسندوں کے ذہن و دل میں بھڑک چکی ہے، اب اسے صرف بھارت کی سات لاکھ فوج کا لہو ہی بجھا سکتا ہے۔ پاکستان کو چاہیے اپنی اندرونی معاملات کو جلد از جلد بہتر کر لے کیونکہ آنے والے چند سالوں میں کشمیر پر پاکستان اور بھارت کی جنگ ناگزیر ہو چکی ہے اور یہ ہو کر رہے گی۔ یاد رکھیں — روس اور امریکہ کے بعد اگلی باری بھارت کی ہے ۔۔۔۔ !!


Top