قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی ایک اور 20 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، مداحوں کو خوش کر دینے والی خبرآگئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > کھیل > قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی ایک اور 20 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، مداحوں کو خوش کر دینے والی خبرآگئی

قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی ایک اور 20 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، مداحوں کو خوش کر دینے والی خبرآگئی

قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی ایک اور 20 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، مداحوں کو خوش کر دینے والی خبرآگئی
ویلنگٹن(ویب) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی نے 20سال پرانے ملکی ریکارڈ پر نگاہیں جما لیں ۔ دنیا کے نمبر ایک ون ڈے باﺅلر نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں اپنے 10اوور ز میں61رنز دے کر 3شکار کیے ، یہ ان کا مسلسل 13واں ون ڈے تھا جس میں انہوں نے کم از کم ایک وکٹ حاصل کی ۔پاکستان کے لیے یہ ریکارڈ

دنیا کے تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 1998-99ءمیں مسلسل16میچز میں کم از کم ایک شکار کیا تھا ، سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے2000ءمیں 15مسلسل مقابلوں میں کم از کم ایک وکٹ اپنے نام کی تھی ۔حسن علی اگر نیوزی لینڈ کیخلاف بقیہ 4میچز میں بھی کم سے کم ایک وکٹ حاصل کرتے ہیں تو وہ ملکی ریکارڈ اپنے نام کرلیں گے۔ مسلسل ون ڈے میچز میں وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سابق آسٹریلوی سپیڈ سٹار بریٹ لی کے پاس ہے جنہوں نے مسلسل 26مقابلوں میں کم از کم ایک شکار کیا تھا ۔ واضح رہے کہ اس سےقبل کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے 2017 کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جس میں 2 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ویب سائٹ کی جانب سے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ون ڈے ٹیم میں بھارت کے 5، پاکستان اور انگلینڈ کے 2،2، جنوبی افریقا اور افغانستان کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے جب کہ اس ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری ویرات کوہلی کو سونپی گئی ہے۔بہترین ایک روزہ ٹیم میں 2017 کے دوران 67.07 کی اوسط سے 872 رنز بنا کر بابراعظم نے جگہ بنائی جب کہ حسن علی نے 2017 کے دوران ون ڈے میچز میں 17.04 کی اوسط سے سب سے زیادہ 45 وکٹیں حاصل کیں اور بہتری بولر قرار پائے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی 2017 کے دوران ایک روزہ میچز میں 76.84 کی اوسط سے 1460 رنز بنا کر نمایاں رہے اور وہ کرک انفو کی تشکیل دی گئی ٹیم کا حصہ ہیں۔


Top