کون سے 5 معروف کرکٹرز کا یہ آخری ورلڈکپ ہے؟ کرکٹ کے مداحوں کے کام کی خبر – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > کھیل > کون سے 5 معروف کرکٹرز کا یہ آخری ورلڈکپ ہے؟ کرکٹ کے مداحوں کے کام کی خبر

کون سے 5 معروف کرکٹرز کا یہ آخری ورلڈکپ ہے؟ کرکٹ کے مداحوں کے کام کی خبر

لاہور (ویب ڈیسک ) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے آغاز میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس میگا ایونٹ کیساتھ ہی 5 معروف کرکٹرز کا کیرئیر بھی ختم ہو جائے گا؟جی ہاں! طویل ون ڈے کیریئرکے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے والے5 کرکٹرز ورلڈ کپ کے

بعد اس فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیں گے، 282 ایک روزہ میچز میں 7481 رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کامیاب ترین بیٹسمین شعیب ملک نے آف سپن باﺅلنگ کا جادو جگاتے ہوئے 156 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ سال جون میں ہی اعلان کردیا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد صرف ٹی 20 کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں کم بیک کے بعد انگلینڈ کیخلاف 4 اننگز میں 424 رنز بنانے والے کرس گیل نے بھی رواں سال کے آغاز میں ہی اعلان کر دیا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیلیں گے ۔ اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران بار بار انجریز کا شکار ہونے کے باوجود دنیا کے تیز ترین اور مہلک پیسرز میں شمار کئے جانے والے ڈیل سٹین نے بھی گزشتہ سال جولائی میں اعلان کردیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ ایک اور جنوبی افریقی سٹار آل راﺅنڈر جے پی ڈومنی بھی ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور صرف ٹی 20 کرکٹ پر توجہ مرکز رکھیں گے ۔ ڈومنی بھی اپنے کیرئیر کے دوران متعدد مرتبہ انجریز کا شکار ہوئے لیکن اس کے باوجود انہوں نے 5 ہزار 47 رنز جوڑے ۔ ون ڈے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے سب سے کامیاب سپنر عمران طاہر نے 162 شکار کر رکھے ہیں جنہوں نے ورلڈکپ کے بعد خود کو ٹی 20 کرکٹ تک محدود کرنے کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا ۔


Top