ٹی20میں نمبرون کھلاڑی:لیکن اس کے باوجود سب سے سست سنچری کیوں بناتے ہیں؟ صحافی کے سوال پر بابراعظم نے ایسا جواب دے ڈالا کہ یقین کرنا مشکل ہوجائے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > کھیل > ٹی20میں نمبرون کھلاڑی:لیکن اس کے باوجود سب سے سست سنچری کیوں بناتے ہیں؟ صحافی کے سوال پر بابراعظم نے ایسا جواب دے ڈالا کہ یقین کرنا مشکل ہوجائے

ٹی20میں نمبرون کھلاڑی:لیکن اس کے باوجود سب سے سست سنچری کیوں بناتے ہیں؟ صحافی کے سوال پر بابراعظم نے ایسا جواب دے ڈالا کہ یقین کرنا مشکل ہوجائے

برسٹل ( ویب ڈیسک ) آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کیخلاف وارم اپ میچ میں بابراعظم کی سنچری بھی رائیگاں گئی اور افغان ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا، جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ اس پر کافی غصے کا شکار ہیں۔ میچ کے بعد بابراعظم پریس کانفرنس کرنے پہنچے

تو صحافی نے ان سے عجیب و غریب سوال کیا ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کیخلاف وارم اپ میچ میں بابراعظم کی سنچری بھی رائیگاں گئی اور افغان ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا، جبکہ پاکستانی شائقین کرکٹ اس پر کافی غصے کا شکار ہیں ۔ میچ کے بعد بابراعظم پریس کانفرنس کرنے پہنچے تو صحافی نے ان سے عجیب و غریب سوال کیا ۔ جس پر انہوں نے بہترین جواب بھی دیدیا۔ صحافی نے کہا کہ ”آپ ٹی 20 میں نمبرون کھلاڑی ہیں لیکن اس کے باوجود آپ سب سے سست سنچری بناتے ہیں، آپ نے ٹرینٹ برج میں تاریخ کی سست ترین سنچری بنائی، آج کے میچ میں بھی ایسا ہی تھا، ہمارا سٹرائیک ریٹ بنگلہ دیش سے بھی نیچے آ گیا ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ کھلاڑی اپنی ذات کیلئے کھیلتے ہیں ۔ بابراعظم نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”آپ کو لگتا ہو گا کیونکہ میں ہمیشہ ٹیم پلان کیساتھ کھیلتا ہوں اور وہی کرتا ہوں جو کوچ اور کپتان کہتے ہیں۔ میں اپنے لئے نہیں کھیلتا کیونکہ یہ میری نہیں بلکہ پاکستان کی ٹیم ہے اور میں پاکستان کیلئے کھیلتا ہوں، جیسا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سست کھیلا، تو اس وجہ اپنے لئے کھیلنا نہیں بلکہ ٹیم کو سنبھالا دینا تھا کیونکہ اوپر اور نیچے والے کھلاڑی جب آﺅٹ ہوتے رہے تو میرا کام کریز پر کھڑے ہو کر پارٹنرشپ بلڈ کرنا ہے، یہ نہیں کہ میں بھی آﺅٹ ہو جاﺅں ۔


Top