جو کہا کر دکھایا : عمران خان نے میانوالی کا بیٹا ہونے کا حق ادا کر دیا ، اپنے آبائی شہر والوں کو شاندار خوشخبری سنا دی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > اسلامی واقعات > جو کہا کر دکھایا : عمران خان نے میانوالی کا بیٹا ہونے کا حق ادا کر دیا ، اپنے آبائی شہر والوں کو شاندار خوشخبری سنا دی

جو کہا کر دکھایا : عمران خان نے میانوالی کا بیٹا ہونے کا حق ادا کر دیا ، اپنے آبائی شہر والوں کو شاندار خوشخبری سنا دی

میانوالی (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے میانوالی کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔کل سے میانوالی میں 50 اور لیڈی ڈاکٹر تعینات کی جائیں گی۔پندرہ دن کے اندر 50 میل ڈاکٹر اور نرسز کو تعینات کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ،
صوبائی وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا مختصردورہ کیا جس میں ادویات کی کمی پر وزیر صحت نے برہمی کا اظہار کیا. یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک بچا رہے ہیں اور ان کے گھر میانوالی کے ہسپتال میں کام چوری کی جا رہی ہے، اب سے جو کام کرے گا وہ رہے گا جو کام چوری کرے گا وہ اپنے آپ کو فارغ سمجھے، وزیر صحت یاسمین راشد نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ ٹراما سنٹر میں ادویات کی قلعت دور کی جائے، ذرائع کہ مطابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد میانوالی میں ہی قیام کریں گی۔ دسمبر میں 200 بیڈ پر مشتمل وارڈ کاوزیر اعظم عمران خان افتتاح کرینگے۔ جبکہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکے سرگودھا ریجن کے ہسپتالوں کے دورہ کے دوران ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرخوشاب محمدارشدمنظوربزدارایم پی اے ملک فتح خالق بندیال۔ایم پی اے محترمہ ساجدہ آھیر،سی ای ہیلتھ ڈاکٹرامان اللہ قاضی اورایم ایس آصف قاضی ودیگرڈاکٹرز بھی تھے۔صوبائی وزیرصحت یاسمین راشدہ نے جوہرآباد ہسپتال میں وارڈز کو چیک کرتے ہوئے مریضوں سے سہولیات اورادویات کی فراہمی کے بارے سوالات کئے اور ہیلتھ افسران اورایم پی ایزکیساتھ پر طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں اورگفتگو کرتے ہوئے اپنی پارٹی ویژن کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایم پی ایملک فتح خالق بندیال نینوشہرہ اورقائدآبادہسپتالوں میں پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی اورآپریشن کی ناکافی سہولیات کا ذکر کیا تو صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا کہ ڈاکٹرز کا بندوبست کریں اچھا پیکج دیا جائے گا۔


Top