یہ ہم پر پاکستان کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے ۔۔قبائیلی مشران نے حیران کن بیان جاری کردیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > Uncategorized > یہ ہم پر پاکستان کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے ۔۔قبائیلی مشران نے حیران کن بیان جاری کردیا

یہ ہم پر پاکستان کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ہے ۔۔قبائیلی مشران نے حیران کن بیان جاری کردیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے قبائیلی مشران نے وفاقی حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات بل کوقومی اسمبلی کے ایجنڈے سے نکالنے کو قبائیلی عوام پر ڈرون حملہ قراردیاہے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں خیبرایجنسی کے عمائدین محمد عرفان کوکی خیل، فضل اکبر کوکی خیل ،سید عالم شنواری اور دیگر مشران نے مشترکہ
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فاٹاکے عوام نے ملک کی خاطرہمیشہ کسی بھیقربانی دینے سے دریغ نہیں کیاہے امن کی خاطراپنے ہی ملک میں آئی ڈی پیز بنے جانی ومالی نقصانات کا سامناکرناپڑالیکن پھربھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں لیکن بدقستمی سے بعض عناصر قبائیلیعوام کو زبردستی باغی بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کے کہنے پر قبائل کے امیدوں پر شب خون ماراگیا مولانا فضل الرحمن اورمحمودخان اچکزئی غیروں کے اشاروں پر پختونوں کے اتحادکے مخالفت کرتے ہیں اورقبائلی علاقوں پر رائج گوروں کے قالاقانون ایف سی آرکوبچانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات کو ایجنڈے سے نکالنے کی مذمت کرتے ہیں حکومت بتائیں کہ وہ ڈیڑھ کروڑ قبائیلوں کو توخفا کرسکتے ہیں لیکن مولانا اور محمود خان کو کیوں خفا نہیں کرتے لیکن حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس اقدام سے قبائیلوں تحریک کی کمزور نہیں بلکہ اور بھی تیز ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام قائدتحریک فاٹااصلاحات الخاج شاہ جی گل کے ساتھ ہیں اوران کی ایک کال پر قبائلی عوام اسلام آبادکی گھیراؤ کیلئے ہروقت تیارہیں ان کا کہناتھاکہ آنے والے الیکشن میں مولانافضل الرحمن اورمفادپرست لوگوں کاقبائلی علاقوں سے صفایاہوجائیگاانہوں نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ وہ قبائلی عوام کواندھیروں سے نکالنے میں اپناکرداراداکریں۔


Top