1965 کی جنگ میں چین نے بھارت کے خلاف پاکستان کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے ایسی تاریخی الفاظ کہے کہ جان کر آپ بھی چین کی دوستی پر فخر کریں گے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > دلچسپ و عجیب وا قعات > 1965 کی جنگ میں چین نے بھارت کے خلاف پاکستان کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے ایسی تاریخی الفاظ کہے کہ جان کر آپ بھی چین کی دوستی پر فخر کریں گے

1965 کی جنگ میں چین نے بھارت کے خلاف پاکستان کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے ایسی تاریخی الفاظ کہے کہ جان کر آپ بھی چین کی دوستی پر فخر کریں گے

1965 کی جنگ میں چین نے بھارت کے خلاف پاکستان کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے ایسی تاریخی الفاظ کہے کہ جان کر آپ بھی چین کی دوستی پر فخر کریں گے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک چین کی دوستی بے مثال ہے یہ دوستی کوئی نئی بات نہیں ،آج سے 50 سال پہلے جب 1965ء میں پاکستان اور بھارت کیساتھ جنگ لڑنی پڑی تو چین نے تب بھی ایک سچا دوست ہونے کابہترین ثبوت دیا اور پاکستان کو بہت بڑی پیشکش کی۔ 1965ء کی جنگ میں پاکستانی وفد چین کے دورے پر روانہ ہوا تاکہ جنگ میں امداد لی جاسکے۔ وفد

نے ایک لمبی فہرست بنالی جس پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ اس قدر لمبی فہرست کیوں بنائی گئی ہےوفد نے کہا کہ شاید چینی حکام تمام فہرست منظور نہیں کرے اور کچھ چیزیں نکال دیں۔ پاکستانی وفد چینی وزیراعظم چواین لائی سے ملاقات کرنے کے لئے پہنچا تو چینی وزیراعظم نے لمبی فہرست بغیر کوئی بات کہے منظور کرلی جس پر پاکستانی وفد بہت حیران ہوا۔چینی وزیراعظم نے وفد سے پوچھا کہ آپ نے یہ سامان کا کیا کریں گے تو انہیں نے بتایا کہ یہ 15 دن کی جنگ کیلئے لیا جارہا ہے اسکے بعد اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کے دباؤ سے جنگ بندی ہوجائے گی تو انہوں نے جواب دیا کہ ایسی جنگ کا کیا کرنا ہے جو 15دن کیلئے لڑی جائے۔ چینی وزیراعظم نے اس موقع پر تاریخی بات کہی۔جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سازو سامان کا کوئی دستاویزیریکارڈ نہیں رکھا جائیگا اور چین یہ سامان برادرانہ طور پر پاکستان کو دیگا۔ وزیر اعظم چواین لائی نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین ماؤزے تنگ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو بہت عزیز رکھتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ ہماری آئندہ نسلیں پاکستانیوں کو یہ کہیں کہ آپ لوگ ہم سے امداد لیتے رہے ہیں۔


Top