یااللہ خیر : سرزمین سعودی عرب پر ایک بار پھر میزائلوں سے حملہ ۔۔۔افسوسناک تفصیلات موصول – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > انٹر نیشنل > یااللہ خیر : سرزمین سعودی عرب پر ایک بار پھر میزائلوں سے حملہ ۔۔۔افسوسناک تفصیلات موصول

یااللہ خیر : سرزمین سعودی عرب پر ایک بار پھر میزائلوں سے حملہ ۔۔۔افسوسناک تفصیلات موصول

لاہور(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ایک مرتبہ پھر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت ریاض پر 2 میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد پورا شہر لرز اٹھا

جبکہ عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔بتایا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے دونوں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔ تاہم میزائلوں کو تباہ کرنے کی گونج پورے شہر میں سنائی دی۔ عرب میڈیا کے مطابق شہر میں تین خوفناک دھماکے کونے کونے تک سنے گئے جس کے بعد افرا تفری کا عالم پیدا ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق میزائل حملے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جبکہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض یا کسی دوسرے شہر پر یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی کئی میزائل حملے کیے جا چکے ہیں جنہیں سعودی عرب کے میزائل ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سےقبل سعودی عرب کی زیرِ قیادت لڑنے والی اتحادی افواج نے کہا ہے کہ انھوں نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے سے سعودی سرزمین پر داغے جانے والے سات میزائل فضا میں تباہ کر دیے ہیں۔
ان میں سے تین میزائلوں کا رخ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب تھا جن سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ اس کے علاوہ دو میزائل خمس مشائط اور دو ہی نجران پر پھینکے گئے، تاہم ساتوں کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔ادھر سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کے شہری دفاع کے ترجمان میجر محمد الحمادی نے بتایا کہ ریاض کے مختلف رہائشی علاقوں میں تباہ شدہ میزائلوں کے ٹکڑے آ گرے جن سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ترجمان کے مطابق ان تینوں افراد کا تعلق مصر سے تھا۔اتوار کو سعودی اتحاد کی یمن میں فوجی کارروائیوں کے تین سال پورے ہو گئے۔حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ وہ کئی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جن میں ریاض کا بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی شامل ہے۔اتحادیوں کا الزام ہے کہ ایران حوثی باغیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، جب کہ ایران اس کی تردید کرتا ہے۔ترکی المالکی نے کہا: ‘ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کا یہ جارحانہ عمل ثابت کرتا ہے کہ ایرانی حکومت اس مسلح تنظیم کی عسکری حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔’انھوں نے کہا: ‘متعدد بیلسٹک میزائل فائر کرنا ایک سنگین پیش رفت ہے۔’ریاض میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے فضا میں دھماکے سنے اور دھواں دیکھا۔یمن میں حوثی باغی حکومت کے خلاف سرگرم ہیں اور ملک کے کئی علاقے ان کے قبضے میں ہیں۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے مارچ 2015 میں ان کے خلاف جنگی کارروائیاں شروع کی تھی۔ایران کا کہنا ہے کہ یہ میزائل حملے سعودی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ‘انفرادی اقدامات’ ہیں۔


Top