حسن کے جلوے : روسی حسینہ کی عدالت میں پیشی کے دوران کیا ناقابل یقین واقعہ پیش آ گیا ؟جانیے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > انٹر نیشنل > حسن کے جلوے : روسی حسینہ کی عدالت میں پیشی کے دوران کیا ناقابل یقین واقعہ پیش آ گیا ؟جانیے

حسن کے جلوے : روسی حسینہ کی عدالت میں پیشی کے دوران کیا ناقابل یقین واقعہ پیش آ گیا ؟جانیے

لاہور (ویب ڈیسک)سیشن کورٹ نے ہیروئن کی سمگلنگ میں ملوث غیرملکی ماڈل ٹریسا کو چالان کی کاپیاں فراہم کرتے ہوئے وکلا کو انگلش میں دلائل دینے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل شریک ملزموں کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر کی عدالت میںپیش ہوئی۔سماعت کے دوران غیرملکی ماڈل کی ایک جھلک

دیکھنے کیلئے کمرہ عدالت سائلین سے کھچا کھچ بھرا رہا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے وکلا کو تمام دلائل انگلش میں دینے کا حکم دے دیااور ملزمہ ٹریسا ، شریک ملزم شعیب وغیرہ کو مقدمے کی کاپیاں فراہم کردیں۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ آئندہ سماعت پر غیر ملکی ماڈل پر فردجرم عائد کی جائیگی۔عدالت نے کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔عدالتی کارروائی کے دوران کٹہرے میں کھڑی ٹریسا آبدیدہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ائیرپورٹ سے 9 کلو ہیروئن برآمدگی کیس میں گرفتار ہونے والی غیر ملکی چیک خاتون ٹریسا بری طرح پھنس گئی۔حکام نے معاملے کی تفتیش کروانے کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تمام حساس اداروں کی مشترکہ ٹیم بنانے کا فیصلہ، حساس اداروں سے جے آئی ٹی میں شامل کرنے کے لیے قابل افسران کے نام بھی طلب کر لیے گئے۔ دریں اثناء ہیروئن سمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل کی سہیلی منظر عام پر آگئی ہےجس نے ایسے چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں کہ یقین کرنا مشکل ہے ،سہیلی نے دعویٰ کیا ہے کہٹیریزا کو پاکستان فوٹو شوٹ کیلئے بلوایا گیا، میں بھی چند دن قبل شوٹ مکمل کروا کر وطن واپس پہنچی ہوں، مجھے ٹیریزا سے اس کی قطعا توقع نہیں تھی، میں اس سے پیار کرتی ہوں مگر اب اس حوالے سے

میری رائے بدل گئی ہے، میری سہیلی طارق نامی شخص کے ساتھ رابطے میں تھی،،۔ تفصیلات کے مطابق ہیروئن سمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل ٹیریزا کی سہیلی سیمونہ منظر عام پر آئی ہے اور اس نیچونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔ چیک ریپلک کے دارالحکومت پراگ سے چھپنے والے ایک اخبار کوانٹرویو دیتے ہوئے سیمونہ کا کہنا تھا ٹیریزا طارق نامی شخص سے رابطے میں تھی ، میں اسے باس ہی کہوں گی کیوں کہ ٹیریزاہمیشہ کہتی تھی کہ میرے باس پاکستان میں ہمارے فوٹو شوٹ کے انتظامات کر دیں گے، ٹیریزا پاکستان ایک فوٹو شوٹ کے لئے آئی تھی اور وہ مجھے ہمیشہ ایک فوٹو شوٹ کرانے کے بارے میں بتاتی تھی۔ ہم دونوں کے پورے یورپ میں اکٹھے فوٹو شوٹ ہیں۔ مجھے ٹیریزا سے اس کی قطعا توقع نہیں تھی، میں اس سے پیار کرتی ہوں مگر اب اس حوالے سے میری رائے بدل گئی ہے۔ ٹیریزا کے ساتھ پاکستان جانے کے سوال پر اس کی سہیلی کا کہنا تھا کہ میں یہاں اپنی وضاحت نہیں دوں گی مگر میں بھی ٹیریزا کے پاکستان جانے سے 3ہفتے قبل پاکستان گئی تھی اور اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرکےبخیریت واپس آگئی تھی ،لیکن میں ٹیریزا کے حوالے سے سن کر میں دنگ رہ گئی۔واضح رہے کہ ٹیریزا نامی غیر ملکی ماڈل کو 10جنوری کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ سیگرفتار کیاگیا تھا ، یورپی ملک جمہوریہ چیک کی 21 سالہ ’’ٹیریزا‘‘ اینٹی نارکوٹیکس فورس کے 2 کاونٹربا آسانی پار کرگئی لیکناے این ایف اہلکار تمام ترجدید آلات کے باوجود اس کا سراغ نہ لگاسکے۔ کسٹم حکام کو خاتون پرشک ہوا تو اس کے سامان سے 9 کلو ہیروئن برا?مد ہوئی ، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 15 کروڑ روپے ہے۔


Top