اگر آپ خود کو بڑا جینئس سمجھتے ہیں تو اِس خبر میں موجود پہیلی کا جواب دے کر دکھائیں – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > متفرق > اگر آپ خود کو بڑا جینئس سمجھتے ہیں تو اِس خبر میں موجود پہیلی کا جواب دے کر دکھائیں

اگر آپ خود کو بڑا جینئس سمجھتے ہیں تو اِس خبر میں موجود پہیلی کا جواب دے کر دکھائیں

لندن (ویب ڈیسک)انٹرنیٹ پے آئے روز کوئی نا کوئی ایسی پہیلی وائرل ہو جاتی ہے جو لوگوں کی توجہ کا باعث بنتا ہے۔ انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے ایک پزل یا معمے نے لوگوں کو تقسیم کرکے رکھ دیا ہے جو کہ ایک سیدھا سادہ ریاضی کا مسئلہ ہے جس میں کولڈ ڈرنک، برگر اور فرنچ فرائز
کو پیش کیا گیا ہے۔مگر اس میں حساب کتاب کا ایسا معمہ رکھا گیا ہے جو اکثر افراد کے ذہنوں کو ہلا کر رکھ دیتا ہے اور بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ 98 فیصد افراد درست جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔یہ تصویر کچھ عرصے پہلے فلپائن کے ایک فیس بک اکاﺅنٹ کے ذریعے انٹرنیٹ پر سامنے آئی تھی جس میں لوگوں کو ہر تصویر میں فاسٹ فوڈ میں شامل مختلف اشیاءکی قدر یا ویلیو بتائی گئی۔جیسے 3 کولڈ ڈرنکس کو جمع کرنے پر 30 کا ہندسہ آیا یعنی ایک کولڈ ڈرنک کی قدر 10 قرار پائی۔اسی طرح ایک برگر کی قدر 5 رہی جبکہ ایک فرنچ فرائز کے دو پیکٹس 2 نمبر کی حامل قرار پائے۔تصویر کے آخر میں برگر، فرنچ فرائز اور کولڈڈرنک کو اکھٹا کرکے اوپر دی گئی معلومات کے ذریعے سوال کا جواب دینے کا چیلنج دیا گیا۔اور انٹرنیٹ پر لوگ دیوانے سے ہوگئے اور سب الگ الگ جواب دینے لگے۔کچھ کے خیال میں اس کا جواب سولہ ہے جبکہ کچھ 20 پر متفق نظر آتے ہیں۔آپ بھی کوشش کریں اور سوچیں صحیح جواب کیا ہوسکتا ہے، پھر ہم کو بھی اس سے آگاہ کریں جو ہمارے خیال میں 15 ہے یعنی کولڈ ڈرنک کی قدر کو پہلے فرنچ فرائز سے ضرب دیں اور پھر برگر سے جمع کرلیں۔ایسی ہی مزید کئی پہیلیاں آپ کو انٹرنیٹ پر مل جائیں گی جو آپ کو انٹرنیٹ پہ بور نہیں ہونے دیں گی۔(ذ،ک)


Top