آج کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ: عمران خان اور مصطفی کمال کے اتحاد کی خبر نے شریفوں اور زر والوں پر لرزہ طاری کر دیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > آج کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ: عمران خان اور مصطفی کمال کے اتحاد کی خبر نے شریفوں اور زر والوں پر لرزہ طاری کر دیا

آج کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ: عمران خان اور مصطفی کمال کے اتحاد کی خبر نے شریفوں اور زر والوں پر لرزہ طاری کر دیا

آج کا سب سے بڑا سیاسی دھماکہ: عمران خان اور مصطفی کمال کے اتحاد کی خبر نے شریفوں اور زر والوں پر لرزہ طاری کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سے دبئی میں خفیہ ملاقات ہوئی ، پی ایس پی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی خواہش کا اظہارکر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عمران خان کی سربراہی میں دبئی میں پاک سرزمین پارٹی کے وفد سے خفیہ ملاقات کی ۔
پاک سر زمین پارٹی کے وفد کی قیادت مصطفیٰ کمال نے کی جبکہ انیس قائم خانی اور رضا ہارون اسکا حصہ تھے جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کے وفد میں عمران خان ، جہانگیر ترین اور علی زیدی شامل تھے ۔ پی ایس پی قیادت نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی خواہش کا اظہارکر دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ابھی اتحاد کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے جبکہ دیگر آپشنز پر غور و فکر جاری ہے ۔پاکستان تحریک انصاف ،پاک سر زمین پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے پر زور دے گی۔آج کراچی میں عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے جیتیں گے، حکومت کو فوری انتخابات کی طرف جانا چاہئے، الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، اب وزراء کا کام صرف شریف خاندان کی کرپشن بچانا ہے اور حکومت ملک کے معاشی حالات بھی ٹھیک نہیں کر سکی،۔عمران خان نے کہا کہ فاٹا میں پرانا نظام رہا تو دوبارہ دہشتگردی آ سکتی ہے، ماڈل ٹاؤن رپورٹ میں شہباز شریف اور رانا ثناء ملزم ہیں، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو مستعفی ہونا چاہئے، ختم نبوت کے معاملے پر قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ اصل ملزم کون ہے اور سب راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔


Top