وہی ہوا جس کا ڈر تھا:پاکستان میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں کے نصاب میں طلباء کو کن کاموں پر اکسایا جاتا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > خبریں > وہی ہوا جس کا ڈر تھا:پاکستان میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں کے نصاب میں طلباء کو کن کاموں پر اکسایا جاتا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

وہی ہوا جس کا ڈر تھا:پاکستان میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکولوں کے نصاب میں طلباء کو کن کاموں پر اکسایا جاتا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں پاکستان مخالف نصاب کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیبرپختونخوا میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں طلبہ کو پاکستان مخالف نصاب تعلیم پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے،
ٹاپ نیوز :صحافی ، شاعر ، ادیب اور کالم نگار ہونے کے علاوہ منو بھائی (مرحوم ) کی زندگی کا سب سے بڑا کارنامہ کیا تھا ؟ جان کر آپ اس درویش صفت انسان کی عظمت کے قائل ہو جائیں گے
مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں نصاب تعلیم میں تبدیلی کی گئی ہے۔ یو این ایچ سی آر کی جانب سے افغان مہاجرین کے کیمپوں میں کمیونٹی پرائمری اسکول قائم کئے گئے ہیں جن کا سلیبس صوبائی اور وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر تبدیل کردیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے نصاب کی تبدیلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ خیبرپختونخوا حکومت نے یو این ایچ سی آر سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق سلیبس میں پاکستان کی پالیسی اور نظریے کے خلاف تبدیلیاں کی گئی ہیں۔معاشرتی علوم کی کتاب میں گلگت بلتستان اور متنازع کشمیر کو بھارت کاحصہ دکھایا گیا ہے جب کہ پاک افغان بارڈرکو ڈیورنڈ لائن بتایا گیا ہے اور بھارت کو قریبی دوست ملک لکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلش کی کتاب پر افغانستان کا جھنڈا ہر صفحہ پر موجود ہے۔ وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کے ذریعے یواین ایچ سی آر سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
ٹاپ نیوز‌:لاڈو رانی نہیں ڈان رانی۔۔۔۔۔۔۔ مریم نواز کے غنڈوں اور ڈاکوؤں کے گینگ سے براہ راست رابطے کا انکشاف، معتبر صحافی نے تہلکہ خیز خبر دے دی


Top