صرف ہسپتال بنا دینے سے کوئی ۔۔۔۔۔سعید انور نے عمران خان خان کے بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ کپتان کے حامی شدید برہم ہو گئے ،تفصیل اس خبر میں – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > صرف ہسپتال بنا دینے سے کوئی ۔۔۔۔۔سعید انور نے عمران خان خان کے بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ کپتان کے حامی شدید برہم ہو گئے ،تفصیل اس خبر میں

صرف ہسپتال بنا دینے سے کوئی ۔۔۔۔۔سعید انور نے عمران خان خان کے بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ کپتان کے حامی شدید برہم ہو گئے ،تفصیل اس خبر میں

لاہور (ویب ڈیسک ) ہمارے ایک ساتھی کرکٹر کہتے ہیں کہ وہ ہسپتال بنا کر جتنی ہو گئے، ارے کیسے جنتی ہو گئے، سابق کرکٹر اور مذہبی جماعت کے رکن سعید انور کا بیان ۔تفصیلات کے مطابق بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابوجہل اور ابولہب نے اپنی حلال روزی سے خانہ کعبہ کی تعمیر کی تھی مگر اللہ نے انہیں جہنم میں ڈال دیا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سعید انور کسی تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” قیامت کے بعد ایک دن پچاس ہزار سال کا ہو گا، اس وقت اللہ تعالیٰ سامنے ہوں گے اور کوئی بچانے والا نہیں ہو گا۔ وہاں ایم این اے، ایم پی اے نہیں ہوں گے کہ میرا جاننے والا ہے، میں اسے بچا لوں۔ اس روز اللہ تعالیٰ صرف ایمان اور اعمال دیکھیں گے اور انہیں وہی نظر آتا ہے۔۔۔ وہ ڈگریاں دیکھیں گے نہ ہی یہ دیکھیں گے کہ یہ بہت اچھا کھلاڑی تھا بڑے چھکے مارتا تھا۔ فرعون نے موسیٰ علیہ اسلام کو پالا۔ اس سے بڑی نیکی کوئی ہو سکتی ہے کہ نبی کو پالا، لیکن وہ نبی کو پال کر جہنم میں چلا گیا کیونکہ ایمان، اعمال نہیں تھا۔ ابوجہل اور ابولہب نے اپنی حلال روزی، سود سے نہیں بلکہ حلال روزی سے خانہ کعبہ کی تعمیر کی لیکن اللہ نے اسے جہنم میں ڈال دیا، ہم آج ہسپتال بنا کر جنت میں جانے میں چکر میں ہیں۔ ہمارے ایک کھلاڑی دوست ہیں جنہوں نے ہسپتال بنایا، وہ کہتے ہیں کہ جی میں تو بس جنتی ہو گیا، او کیسے جنتی ہو گئے؟ ہسپتال بنانا چھوٹی نیکی ہے، خانہ کعبہ بنانے سے بڑی کوئی نیکی نہیں ہے، وہ خانہ کعبہ بنا کر جہنم میں جا رہا ہے، کیوں؟ ایمان اور اعمال نہیں تھے۔ میں جب کرکٹ میں نیا نیا داخل ہوا تو اکثر کھلاڑیوں کی زندگی کسی اور طرح کی تھی، راتوں کو لیٹ آنا اور اس طرح کے دیگر معاملات، وہ صبح سنچری کرتے تھے، میں جلدی سوتا تھا اور صبح انڈہ ہوتا تھا، میں نے کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ہمارے ایک کھلاڑی ماجد خان کہتے ہیں کہ میں سگریٹ بھی نہیں پیتا، لڑکیوں سے باتیں بھی نہیں کرتا،اور میں اکثر صفر پر آﺅٹ ہو جاتا ہوں، آج میں بھی سب کچھ کروں گا، حالانکہ کیا نہیں، بس میٹر گھوم گیا، تو یہ چکر چلتا ہے۔سعید انور کےا س بیان پر انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے (ذ،ع۔ع)


Top