چوہدری نثار گھر کے رہے نہ گھاٹ کے: آئے روز تنقید کا نشانہ بنانے پر (ن) لیگ نے سابق وزیر داخلہ کی قسمت کا فیصلہ کر لیا ، حکم جاری – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > چوہدری نثار گھر کے رہے نہ گھاٹ کے: آئے روز تنقید کا نشانہ بنانے پر (ن) لیگ نے سابق وزیر داخلہ کی قسمت کا فیصلہ کر لیا ، حکم جاری

چوہدری نثار گھر کے رہے نہ گھاٹ کے: آئے روز تنقید کا نشانہ بنانے پر (ن) لیگ نے سابق وزیر داخلہ کی قسمت کا فیصلہ کر لیا ، حکم جاری

چوہدری نثار گھر کے رہے نہ گھاٹ کے: آئے روز تنقید کا نشانہ بنانے پر (ن) لیگ نے سابق وزیر داخلہ کی قسمت کا فیصلہ کر لیا ، حکم جاری ۔۔۔۔۔اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے مشاورتی عمل سے باہر رکھنے ک فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں دعوی کیا کیا گیا ہے کہ چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کے مشاورتی عمل سے باہر رکھنے ک فیصلہ کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے جس مشاورتی اجلاس میں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا، اس اجلاس میں نواز شریف کے منع کرنے پر چوہدری نثار کو شامل نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے چوہدری نثار کو آئندہ مسلم لیگ ن کے کسی بھی مشاورتی اجلاس میں شامل نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چودھری نثار کا کہنا ہے کہ اداروں کونشانہ بنانے والے کو عوامی پذیرائی ملنا ناممکن ہے۔ سیاسی جماعتیں ٹویٹ سے نہیں چلتیں، جس نے کونسلر کا الیکشن بھی نہ لڑا ہو ،اسے سیاستدان نہیں مانتا۔چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا اور ٹکرز کے ذریعے نہیں چلتیں۔ غیر سیاسی لوگوں کے مسلط ہونے سے پارٹیوں کی ساکھ بہتر نہیں ہوتی۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی کارکن عدلیہ مخالف تحریک کا حصہ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ مسلم لیگ ن میں اظہارِ رائے کی جتنی آزادی ہے، وہ کسی اور پارٹی میں نہیں ہے۔سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے۔ اس وقت جوش سے زیادہ ہوش کی

ضرورت ہے۔ شہباز شریف کی بطور وزارت عظمیٰ کیلئے نامزدگی کا فیصلہ مثبت ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس شخص کو سیاستدان نہیں سمجھتا، جس نے کونسل الیکشن بھی نہ لڑا ہو۔ ایسے غیر سیاسی لوگوں کیلئے مسلم لیگ ن پر اپنی رائے مسلط کرنے کی سراسر گنجائش نہیں ہے۔ سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قومی اداروں کو نشانہ بنانے والے عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکتے۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اس شخص کو سیاست دان نہیں سمجھتا جس نے لولک کونسل کا الیکشن بھی نہیں لڑا ۔انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی لوگوں کے فیصلے مسلط ہونے سے پارٹیوں کی ساکھ بہترنہیں ہو تی ،غیر سیاسی عناصر کی جانب سے قومی ادارے کو نشانہ بنانے کا بیانیہ پذیرائی حاصل نہیں کر سکتا،سیاسی جماعتیں ٹوئیٹس اور ٹیکرز کے ذریعے نہیں چلائی جاتیں ۔چودھری نثار نے کہا کہ مجھ سمیت کوئی بھی سیاسی کارکن عدلیہ مخالف تحریک کا حصہ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جوش سے زیادہ ہوش سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ،ہمیں اپنی تمام تر توجہ سیاسی مخالفین پر رکھنی چاہیے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی نامزدگی کا فیصلہ مثبت ثابت ہو سکتا ہے ۔


Top