نواز شریف کے کہنے پر پاکستانی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والے دانیال عزیز کی شامت آگئی، عدالت سے آنے والی بری خبر نے لیگی رہنما کے ہوش اڑا دیے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف کے کہنے پر پاکستانی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والے دانیال عزیز کی شامت آگئی، عدالت سے آنے والی بری خبر نے لیگی رہنما کے ہوش اڑا دیے

نواز شریف کے کہنے پر پاکستانی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والے دانیال عزیز کی شامت آگئی، عدالت سے آنے والی بری خبر نے لیگی رہنما کے ہوش اڑا دیے

نواز شریف کے کہنے پر پاکستانی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والے دانیال عزیز کی شامت آگئی، عدالت سے آنے والی بری خبر نے لیگی رہنما کے ہوش اڑا دیے

لاہور(ویب ڈیسک)پانامہ کیس سننے والے ججز کیخلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز مہم چلانے پر وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست دانیال عزیز کے آبائی علاقے نارووال کے رہائشی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 204 کے

ٹاپ سٹوری:میرے سینے میں کئی راز دفن ہیں، میں اب قوم کو بتانے والاہوں کہ ۔۔۔۔۔ نواز شریف نے دھماکہ خیز انکشاف کردیا

تحت دانیال عزیز کیخلاف کارروائی استدعا کی گئی ہے جمعہ کے روز نارروال کے رہائشی ندیم نثار کی جانب سے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف پانامہ بنچ میں شامل ایک معزز جج کے خلاف توہین امیز ریمارکس دینے بارے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں دانیال عزیز کیخلاف 2003 کے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت کارروائی کی بھی عدالت عظمیٰ سے درخواست کی گئی ہے درخواست گزار کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ دانیال اپنے حلف سے روگردانی کرتے ہوئے عدلیہ کی تضحیک و توہین کیلئے پوری مہم جوئی میں مصروف ہیں، درخواست گزار کے مطابق سابق نااہل وزیر اعظم کی موجودگی میں دانیال عزیز کی عدلیہ کیخلاف نفرت انگیز تقرر سماجی میڈیا پر زیر گردش ہے اس محفل میں دانیال عزیز نے پانامہ بنچ کے ایک معزز رکن جج کو بطور خاص سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی ہے توہین اور نفرت انگیز مہم کے ذریعے دانیال عزیز نے عدالت عظمیٰ میں زیر التواء بہت سے مقدمات پر اثرانداز ہونے کی سازش کی ہے درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ سماجی میڈیا پر چلنے والے نفرت انگیز مواد کو فوری ہٹانے کا حکم دیا جائے اور دانیال عزیز کیخلاف آئین اور توہین عدالت قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔

ٹاپ سٹوری:آج کی بڑی بریکنگ نیوز : حساس ادارے کے ملازم نے کام ڈال دیا ، سپریم کورٹ نے وزیرداخلہ کو کمرتوڑ جھٹکا دے دیا


Top