میاں صاحب! آپ کے پیچھے ہم نہیں پڑے بلکہ۔۔۔۔ شہباز شریف کے طعنےپر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک ہی جملے میں قصہ ختم کر دیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > میاں صاحب! آپ کے پیچھے ہم نہیں پڑے بلکہ۔۔۔۔ شہباز شریف کے طعنےپر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک ہی جملے میں قصہ ختم کر دیا

میاں صاحب! آپ کے پیچھے ہم نہیں پڑے بلکہ۔۔۔۔ شہباز شریف کے طعنےپر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک ہی جملے میں قصہ ختم کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)صاف پانی اور سڑکوں پر رکاوٹوں کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یقین دلاتا ہوں کہ

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر :ڈاکٹر عامر لیاقت سپریم کورٹ میں پیش ،اُنہیں کِس کیس میں طلب کیا گیا؟ جانیے

اب ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے اور یہ بات بار بار دہرا رہا ہوں کہ جو اقتدار میں آئے وہ آپ کو وزیراعظم بنانے کا سوچے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ کیوں میری نوکری کے پیچھے پڑ گئے، چیف جسٹس نے جواب دیا کہ آپ کے اپنے ہی آپ کے پیچھے پڑے ہیں۔سماعت کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوریت اور ملکی بقا کے لئے عدلیہ کی آزادی ضروری ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ خواہش ہے یہی سوچ آپ کی پارٹی میں بھی نظر آتی۔خیال رہے کہ ازخود نوٹس کیس میں چیف جسٹس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور میں رہائش گاہ جاتی امراء، وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، ماڈل ٹاؤن، چوبرجی، ایوان عدل سمیت حافظ سعید کی رہائشگاہ کے باہر سے رکاوٹیں فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو الیکشن سے پہلے نا اہل کروانے کا پلان کامیاب ہونے کے قریب، (ن) لیگ اب کونسا کارڈ کھیلنے والی ہے ؟حامد میر کی ایسی پیش گوئی جس پر وقت نے سچائی کی مہر ثبت کر دی


Top