اسحاق ڈار اور ان کے بچوں کی جائیداد کا مکمل ریکارڈ حاصل کرنے پر ڈار فیملی کی پھرتیاں ، سابق وزیر خزانہ کے بچوں نے ایسا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > اسحاق ڈار اور ان کے بچوں کی جائیداد کا مکمل ریکارڈ حاصل کرنے پر ڈار فیملی کی پھرتیاں ، سابق وزیر خزانہ کے بچوں نے ایسا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسحاق ڈار اور ان کے بچوں کی جائیداد کا مکمل ریکارڈ حاصل کرنے پر ڈار فیملی کی پھرتیاں ، سابق وزیر خزانہ کے بچوں نے ایسا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

لاہور(ویب ڈیسک)نیب کی تحقیات کے ڈر سے سینیٹر اسحاق ڈار کے بیٹوں نے بڑا فیصلہ کر لیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق نیب نے سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں دبئی میں اسحاق ڈار اور ان کے بچوں کی جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار ان کے بچوں کے نام اربوں روپے کی مو ایبل اور ام موو ایبل پراپرٹی ہے۔ نیب کی تحقیقات کے خوف سے اسحاق ڈار کے بیٹوں نے جائیداد فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اور مختلف کاروباری کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے کمپنیوں کو جائیداد کی فروخت کے لئے پر کشش پیشکش کی گئی ہے۔جب کہ نیب نے بھی اسحاق ڈار کے بیٹوں کی خفیا ما نیٹرنگ شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کے خلاف نیب نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، اسحاق ڈار اور ان کے بچوں کی جائیداد کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس اسلام آباد کے احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، اس حوالے سے نیب نے اب دبئی میں موجود سابق وزیر خزانہ اور ان کے بچوں کی جائیداد کا مکمل ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے بیٹوں نے دبئی کی جائیداد فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے وہ کاروباری کمپنیز سے رابطہ کر رہے ہیں تاکہ پراپرٹی جلد سے جلد فروخت کی جاسکے۔ذرائع کا کہنا ہے

اسحاق ڈار کے بیٹوں نے کمپنیوں کو جائیداد کی فروخت کے لیے پرکشش پیشکش بھی ہے تاہم نیب کی جانب سے ان کے بچوں کی خفیہ مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی تھی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا حکم برقرار رکھا تھا۔یاد رہے کہ 20 مارچ کو سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں ملزم سعید احمد کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کردی تھی۔واضح رہے کہ رواں سال 26 فروری کو نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا جس میں نیشنل بینک کے سابق صدر سعید احمد خان سمیت 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا
تھا
بڑا سیاسی تہلکہ ۔۔۔۔۔ چوہدری نثار بالکل اکیلے ہو گئے ، اہم ترین اور دست و بازو سمجھے جانیوالے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر آ گئی۔


Top