دوزخ میں گرمی نہ لگنے کا بیان دینے عمران خان کو مہنگا پڑ گیا، کپتان کے لیے بری خبر آگئی – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > دوزخ میں گرمی نہ لگنے کا بیان دینے عمران خان کو مہنگا پڑ گیا، کپتان کے لیے بری خبر آگئی

دوزخ میں گرمی نہ لگنے کا بیان دینے عمران خان کو مہنگا پڑ گیا، کپتان کے لیے بری خبر آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان دوزخ میں گرمی نہ لگنے کا بیان دیکر توہین رسالت کے مرتکب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پا کستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی کا کہنا تھا کہ
گزشتہ دنوں میانوالی کے جلسہ میں خطاب کے دوران چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ اگر مجھے ’’دوزخ میں بھی بھیج دیا گیا تو مجھے وہاں پر گرمی نہیں لگے گی بلکہ سردی لگے گی‘‘‘ یہ کہہ کر انہوں نے توہین رسالت کی ہےاور قرآن پاک میں لکھے ہوئے ان ا لفاظ کی بھی نفی کردی ہے کہ جس میں یہ کہا گیا ہے کہ دوزخ کی آگ جلا کر رکھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف توہین رسالت کی ایف آئی آر درج کی جائے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمیشن بھی ان کی اس تقریر کا از خود نوٹس لیں اور انہیں نااہل قرار دیں جبکہ پنجاب حکومت ان کے خلاف توہین رسالت کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر ہم دو روز کے بعد اپنے وکلاء سے مشاورت مکمل کرکے ہائی کورٹ سے عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لئے رجوع کریں گے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل میانوالی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا ہے کہ میانوالی کی سردی میں الیکشن مہم چلانے میں بہت مزہ آتا تھا مگر یہاں گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میانوالی میں سردی میں موسم بہت اچھا ہوتا ہے ،اس دوران الیکشن مہم چلانے میں بہت مزہ آتا تھا میں پورے ضلع میں پھرتا تھا لیکن یہاں کی گرمی بہت شدید ہے ٗمیں نے اس گرمی میں بھی مہم چلائی ، خدانخواستہ اگر اللہ نے مجھے دوزخ میں بھیجا تو مجھے گرمی نہیں لگے گی ٗمیں یہاں گرمیوں میں الیکشن مہم اس لیے چلا لیتا تھا کیونکہ کرکٹ کے دور میں میں نے گرمی میں ٹریننگ کی۔


Top