بھائی سب چھوڑو، پہلے یہ کام کرو۔۔۔’ ویرات کوہلی کی اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر نے مداحوں کو آگ بگولہ کردیا، تصویر آپ بھی دیکھیں – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > بھائی سب چھوڑو، پہلے یہ کام کرو۔۔۔’ ویرات کوہلی کی اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر نے مداحوں کو آگ بگولہ کردیا، تصویر آپ بھی دیکھیں

بھائی سب چھوڑو، پہلے یہ کام کرو۔۔۔’ ویرات کوہلی کی اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویر نے مداحوں کو آگ بگولہ کردیا، تصویر آپ بھی دیکھیں

سڈنی (ویب ڈیسک) بھارتیوں کو اپنے کپتان ویرات کوہلی سے بہت سی امیدیں ہیں ، خصوصی طور پر آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست کے بعد مداح تو چاہتے ہیں کہ کوہلی اپنی توجہ صرف اور صرف کرکٹ کے میدان تک ہی رکھیں، کہیں اور نہ مرکوز کریں،

یہی وجہ ہے کہ جب کوہلی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تو لوگوں نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے اگلا میچ جیتنے کا مطالبہ کر ڈالا، واضح رہے کہ اس سے قبل 12 جنوری کو کھیلے گئے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 34 رنز سے شکست دی تھی۔ جبکہ اگلے روز ویرات کوہلی نے اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی، جس میں دونوں ایک خوبصورت مقام پر ہنستے مسکراتے نظر آئے، تاہم شائقین کرکٹ کو دونوں کی یہ مسکراہت ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے بھارتی کپتان سے مطالبہ کیا کہ وہ پریکٹس پر دھیان دیں اور اگلا میچ ضرور جیتیں۔ یار رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں کوہلی صرف 3 رنز ہی بنا سکے تھے، جبکہ دوسرا میچ 15 جنوری کو کھیلا جائے گا، تیسرا اور فائنل میچ جمعے کو میلبرن میں کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔


Top