اللہ کا شکر ہے، اب ہم بہت جلد۔۔۔ سپریم کورٹ سے آنے والے فیصلے کے بعد لاڈو رانی کا ناقابل یقین ردعمل سامنے آ گیا – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > پا کستا ن > اللہ کا شکر ہے، اب ہم بہت جلد۔۔۔ سپریم کورٹ سے آنے والے فیصلے کے بعد لاڈو رانی کا ناقابل یقین ردعمل سامنے آ گیا

اللہ کا شکر ہے، اب ہم بہت جلد۔۔۔ سپریم کورٹ سے آنے والے فیصلے کے بعد لاڈو رانی کا ناقابل یقین ردعمل سامنے آ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف۔ صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست خارج کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کے شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق فیصلہ رائیونڈ میں بیٹھ کر سنا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضمانت کا فیصلہ برقرار ہونے پر مریم نواز نے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور ہم جلد سرخرو ہوں گے۔جب کہ دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف کو بھی کوٹ لکھپت جیل میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔خیال رہے 6 جولائی کو شریف خاندان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال جبکہ داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی. احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف پر 80 لاکھ پاﺅنڈ اور مریم نواز پر 20 لاکھ پاﺅنڈجرمانہ بھی عائد کیا تھا. اس کے علاوہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے لندن میں قائم ایون پراپرٹی ضبط کرنے کا حکم بھی دیا تھا. 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے سزا دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا. اپنی رہائی کے بعد سابق وزیرِاعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جانے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے وزارتِ داخلہ سے انہیں فہرست سے نکالنے کی درخواست کردی تھی.خیال رہے نیب کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمے کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا اور ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزاؤں کو معطل کردیا تھا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم آج سپریم کورٹ نے بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔


Top