’’تین لڑکیاں تخت پر بیٹھی تھیں،مجھے کہا گیا ان میں سے کوئی ایک پسند کرلو،میں نے ایک لڑکی کا ہاتھ پکڑا تو ۔۔۔‘‘ ملاحظہ کیجیے خوابوں اور انکی تعبیر کے حوالے سے ایک تحریر – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > تاریخی وا قعات > ’’تین لڑکیاں تخت پر بیٹھی تھیں،مجھے کہا گیا ان میں سے کوئی ایک پسند کرلو،میں نے ایک لڑکی کا ہاتھ پکڑا تو ۔۔۔‘‘ ملاحظہ کیجیے خوابوں اور انکی تعبیر کے حوالے سے ایک تحریر

’’تین لڑکیاں تخت پر بیٹھی تھیں،مجھے کہا گیا ان میں سے کوئی ایک پسند کرلو،میں نے ایک لڑکی کا ہاتھ پکڑا تو ۔۔۔‘‘ ملاحظہ کیجیے خوابوں اور انکی تعبیر کے حوالے سے ایک تحریر

لاہور (ویب ڈیسک ) اکثر خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں بہت زیادہ مقدار میں بدبودار پاخانہ کررہا ہوں اور یہ مجھے بہت برا لگتا ہے۔پھر میں یہ بھی خواب دیکھتا ہوں کہ ایک تخت پر تین لڑکیاں بیٹھی ہیں ،مجھے آواز آتی ہے کہ ان میں سے ایک جو چاہو لے لو،وہ تمہاری ہوگی۔

ان میں سے ایک لڑکی جو کہ میری کزن بھی لگتی ہے میں اسکا ہاتھ تھام لیتا ہوں اور اچانک میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ زاہد صاحب آپ کے خواب سے آشکار ہوتا ہے کہ آپکے ذرائع آمدنی میں حرام کی آمیزش ہوگی ،اس میں برکت نہیں رہے گی۔پیسہ خوب کمائیں گے۔آپ کے اخراجات بھی اچانک بڑھ سکتے ہیں۔پیسہ کما کر اسکو خرچ کرنے میں دل کھلا نہیں ۔آپ کی شادی اگر نہیں ہوئی تو لومیرج ہونے کا امکان ہے۔شادی شدہ ہیں تو دوسری شادی کے دل میں ارمان پھوٹ رہے ہیں۔

آپ نے جو خواب دیکھے ہیں،ان سے اشارہ ملتا ہے کہ آپ کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے،خیالات کو پاک کرنا چاہئے۔تاک جھانک سے گریز کریں ۔آپ میں مال و دولت کمانے کی بہت حرص ہے اس لئے خود پر کنٹرول کریں کیونکہ ایک دن اس دولت سے آپ کی بدنامی کا خدشہ ہے۔(واللہ اعلم الصواب )۔۔آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،یہ بھی ساتھ لکھیں کہ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔شادی شدہ ہیں ۔خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا ۔(ن،ح)


Top