کینیڈا کی عیسائی خاتون کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق ایسی کیا معلومات مل گئیں کہ اس نے اسلام قبول کر لیا؟؟؟ – Tareekhi Waqiat Official Urdu Website
You are here
Home > تاریخی وا قعات > کینیڈا کی عیسائی خاتون کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق ایسی کیا معلومات مل گئیں کہ اس نے اسلام قبول کر لیا؟؟؟

کینیڈا کی عیسائی خاتون کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق ایسی کیا معلومات مل گئیں کہ اس نے اسلام قبول کر لیا؟؟؟

ریاض(ویب ڈیسک) کینیڈا کی ایک عیسائی خاتون اسلام میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مقام و رتبے سے متعارف ہونے کے بعد حلقہ بگوش اسلام ہوگئی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی طالب علم محمد العتیبی کاکہناتھا کہ ایک عیسائی طالبہ کینیڈا کی یونیورسٹی میں ہم جماعت تھی۔

وہ مسلمانوں کے اخلاق اور دینی تعلیمات کی پابندی سے متاثر ہوکر اسلام کے بارے میں وقتاً فوقتاً سوالات کرتی رہتی تھی۔ جب بھی وہ اسلام سے متعلق کوئی بات دریافت کرتی ہم اسے اسلام کی روا داری ، اسلام میں انسانی حقوق کے احترام،فرد اور معاشرے کی حیثیت کی بابت مستند معلومات پیش کردیتے تھے۔ آخری بار اس نے دریافت کیا کہ مسلمان، عیسیٰ علیہ السلام کی بابت کیا عقیدہ رکھتےہیں۔ اس کے جواب میں بتایا گیا کہ مسلمان انہیں اللہ کا پیغمبر مانتے ہیں۔ اللہ کا بندہ تسلیم کرتے ہیں جبکہ نصرانیت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مغالطہ آمیز تصویر کی بابت بھی چشم کشا حقائق پیش کئے گئے۔ 8ماہ بعد اس نے یہ کہہ کر اسلام قبول کرلیا کہ میں پوری طرح سے اسلام کی حقانیت اورصداقت کی قائل ہوگئی ہوں۔

آئی جی صاحب اگر کوئی سیاسی دباؤ نظر آیا تو۔۔۔چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا حکومت کو واضح پیغام دے دیااسلامی ملک کے ایک شہر سے ساڑھے چار ہزار سال پرانا ایک مقبرہ دریافت ۔۔دیواروں پر کیا لکھا ہے؟کس کی تصاویر لگی ہوئی ہیں؟تصاویر نے ہر ایک کو چکرا کر رکھ دیازندگی چار دن کی ۔۔۔ ٹیسٹ میچ پانچ دن کا کیوں؟آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ قوانین میں کیا بڑی تبدیلی کرنے جا رہی ہے؟ بڑی خبر آ گئی


Top